the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
 ( ایجنسیز)



سعودی عرب کے جنوبی صوبے سے تعلق رکھنے والے تین معروف علمائے دین پر کالعدم جماعت اخوان المسلمون سے تعلق کے الزام میں مساجد اور دینی اجتماعات میں تقاریر کرنے نماز جمعہ کی امامت کرنے پر تاحیات پابندی لگا دی گئی ہے۔

ان تینوں ائمہ پر پابندی لگانے کا فیصلہ متعلقہ سعودی حکام نے کیا ہے۔ان حکام نے بتایا ہے کہ ان تینوں نے متعدد عرب ممالک میں اخوان المسلمون سے براہ راست روابط استوار کررکھے تھے۔ان کا اپنے اپنے علاقوں میں کافی اثرورسوخ بتایا جاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق ان تینوں



علماء پر سعودی عرب میں دعوۃ کے پلیٹ فارمز کا بے جا استعمال کرنے اور سوشل میڈیا کے مختلف ذرائع پر ان کی اخوان المسلمون کے حق میں بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے پیش نظر پابندی لگائی گئی ہے۔تاہم ان کی مکمل شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

ان کے علاوہ چھہتر اور ائمہ ،مسلم دانشوروں ،مبلغین اور مدرسین کی بھی اخوان المسلمون سے مبینہ روابط کے الزام میں کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب نے اخوان المسلمون کو دہشت گرد قراردے رکھا ہے اور اس سے کسی طرح کا تعلق رکھنے والوں کو قید وجرمانے کی سزاؤں کا بھی سامنا ہوسکتا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.